پانی میں 855 میٹر تک سائیکل چلانے کا عالمی ریکارڈ قائم

روم: اٹلی میں نوجوان نے پانی کے اندر سائیکل چلا کر دنیا کو کو حیران کردیا۔ نوجوان نے پانی کے اندر ایک سانس میں 855 میٹر کا فاصلہ طے کرلیا۔اٹلی سے تعلق رکھنے والے ہومر نامی نوجوان نے پانی کے اندر سائیکل چلائی تو دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔

05:46 PM, 1 Mar, 2017

نوجوان نے 855 میٹر کا فاصلہ طے کرکے اپنا ہی پرانا ریکارڈ توڑ کر ایک بار پھر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرالیا ہے۔اس سے قبل ہومر نے پانی کے اند سائیکل چلا کر ایک سانس میں 767 میٹر کا فاصلہ طے کرنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

مزیدخبریں