خود سے باتیں کرنا ذہانت کی نشانی

05:45 PM, 1 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور : کیا آپ جانتے ہیں کہ خود سے باتیں کرنے کی عادت کسی شخص کے ذہین ہونے کی طرف اشارہ کرتی ہے؟

نفسیات سے متعلق ایک غیر ملکی جرنل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق اپنے آپ سے باتیں کرنا ایک فائدہ مند عادت ہے اور یہ ذہانت کی نشانی ہے۔
تحقیق میں کئی مفکرین، سائنسدانوں و فنکاروں کا تذکرہ کیا گیا جو اپنے آپ سے باتیں کیا کرتے تھے۔ نئی تحقیق و دریافتیں کرتے ہوئے اکثر جملوں کو با آواز بلند دہرایا کرتے تھے۔
ماہرین نے تحقیق کے لیے مختلف تجربات کئے جس سے انہیں کئی حیرت انگیز نتائج حاصل ہوئے۔ان کے مطابق اپنے آپ سے باتیں کرنے کی عادت آپ کے دماغ کی کارکردگی میں اضافہ کرتی ہے۔
ماہرین کے مطابق اپنے آپ سے باتیں کرنا اپنے کاموں کو یاد رکھنے اور اپنے مقاصد کے حصول میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ یہ عادت دراصل اپنے آپ کو بار بار یاد دہانی کروانا ہوتی ہے کہ اب مجھے یہ کام انجام دینا ہے، اور مجھے یہ کامیابی حاصل کرنا ہے۔

مزیدخبریں