جوان انسان کا خون بوڑھے جسم میں منتقل کرنے سےجوانوں والی صلاحیتیں نمودار ہونا شروع ہو جاتی ہیں

05:27 PM, 1 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا کی ایک بائیو فارماسیوٹیکل کمپنی ‘الکاہسٹ’ کی تحقیق کے مطابق جوان انسان کا خون بوڑھے جسم میں منتقل کرنے سے اس میں دوبارہ جوانوں والی صلاحیتیں نمودار ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔

سائنسدانوں نے ایک عمر رسیدہ چوہے کے جسم میں نو عمر چوہے کا بلڈ پلازما منتقل کیا، بعد ازاں سائنسدانوں نے پایا کہ بوڑھا چوہا اپنے دیگر گروپ کے چوہوں کے مقابلے میں زیادہ پرجوش، معرفت اور طاقت میں بھی ان سے زیادہ بہتر ہو چکا ہے۔

دوسرے مر حلے میں سائسدانوں نے چند صحت مند اٹھارہ سالہ انسانوں کا بلڈ پلازما بارہ مہیںے کی عمروالے ایک چوہے میں منتقل کیا، جو انسانی پچاس سال کی عمر کے برابر ہوتا ہے۔ کچھ دن مشاہدے کے بعد محققین نے پایاکہ عمر رسیدہ چوہے میں نو عمر چوہے جیسی طاقت آگئی ہے اور اس کا حافظہ بھی بہتر ہو چکا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا کہ مذکورہ تحقیق سال کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی۔ اس تحقیق سے  الزائمر ار پارکنسن کی بیماریوں کے علاج میں مدد ملے گی۔

مزیدخبریں