ممبئی: سری لنکا سے تعلق رکھنے والی بالی ووڈ کی خوبر اداکارہ اور سابق مس سری لنکا جیکولین فرنینڈس نے ’جڑواں 2‘ میں کام کرنے کے لئے مشہوراداکارہ کرشمہ کپور کی فلمیں دیکھنا شروع کر دیں۔ بالی ووڈ فلمساز ساجد نادیادوالا اپنی سپر ہٹ فلم ’جڑواں‘کا سیکوئل بنا رہے ہیں۔
جڑواں فلم میں سلمان خان، کرشمہ کپور اور رمبھا نے اہم کردار ادا کیاتھا۔ جبکہ اس سیکوئل میں سیکوئل میں ورون دھون کااہم کردار ہو گا۔ فلم کی ہدایت ڈیوڈ دھون کر رہے ہیں۔فلم میں ورون کے ساتھ تاپسی پنوں اور جیکولین فرننڈس کو لیا گیا ہے۔جیکولین نے کرشمہ کپور کی اداکاری دیکھنے کے لیے کسی سے مشورہ نہیں لیا ہے، بلکہ وہ فلم کو یادگار بنانے کے لئے خود ایسا کر رہی ہیں۔