اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی بہت زیادہ تعریف کرنے پر والد مہیش بھٹ کو جھوٹا قرار دے دیا

اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی بہت زیادہ تعریف کرنے پر والد اور ہدایتکار مہیش بھٹ کو جھوٹا قرار دے دیا ہ

04:39 PM, 1 Mar, 2017

ممبئی: بالی ووڈ کی چنچل اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی بہت زیادہ تعریف کرنے پر والد اور ہدایتکار مہیش بھٹ کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔

بالی ووڈ کے ہدایتکارمہیش بھٹ ابھرتی ہوئی اداکارہ اوراپنی بیٹی عالیہ بھٹ کی تعریف میں کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹتے ہیں لیکن شاید اداکارہ عالیہ بھٹ کواپنی زیادہ تعریفیں سننا پسند نہیں ہیں۔ اداکارہ سے جب فلم کے حوالے سے اپنے والد مہیش بھٹ کے ساتھ بات چیت اورمشورے کا پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ ہم اکثرپراجیکٹ کے بارے میں بات کرتے ہیں اوروہ مجھے نصیحت بھی کرتے ہیں۔

اداکارہ سے جب والد کی جانب سے متعدد بار ان کی تعریف کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا انہوں نے کہا کہ وہ صرف جھوٹ بولتے ہیں جب کہ میں نے ان سے کہا بھی تھا کہ وہ صحافیوں سے میرے بارے میں جھوٹ بولنا بند کردیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ سب ہی مجھے یہ کہتے رہتے ہیں کہ بھٹ صاحب نے یہ کہا اوروہ کہا جب کہ یہ سب کچھ سچ نہیں ہے۔ اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں انہیں ابھی فون کرتی ہوں اوران سے کہتی ہوں کہ وہ آپ سے بات کریں اوراب سچ بتائیں۔

مزیدخبریں