ڈرائیر کے بغیرکپڑوں کو جلدی سکھانے کے آسان طریقے!

03:28 PM, 1 Mar, 2017

لاہور:بعض اوقات گھر میں ایسی ہنگامی صورتحال ہوتی ہے کہ کہ کچھ سمجھ نہیں آتا کہ کیا کیا جائے تا ہم ایسے حالات میں بھی گھبرانے کی قطعا ضرورت نہیں ۔

ایسی صورتحال اس وقت بھی پیدا ہوسکتی ہے جب آپ نے کہیں جانا ہو اور آپکا فیورٹ ڈریس نہ دھلا ہو۔ایسے حالات میں فورا اپنا جوڑا دھوئیں اور سکھا لیں لیکن یہ کیا آپ کے پاس ڈرائیر نہیں ہے؟ تو بھی کوئی مسلہ نہیں ۔تولیہ لیں اور گیلے کپڑے کو اُس تولیے میں لپیٹیں اور اچھی طرح بل دیں۔ایک دو بار یہ عمل دہرائیں اور پھر اچھی طرح چھانٹ کے ہوا میں یا پنکھے کے نیچے پھیلائیں۔چند منٹوں میں ہی کپڑے سوکھ جائیں گے ۔


اس کے علاوہ کپڑے سکھانے کے لیے ہئیر ڈرائیر کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں