'کوئی جتنا جھوٹ بولے گا ہم اتنا سچ بولیں گے، فیصلہ عوام کرے گی'

03:20 PM, 1 Mar, 2017

اسلام آباد: وزیر داخلہ چودھری نثار نے راولپنڈی میں اپنے حلقے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پاکستان میں حکومت کرنا مشکل ترین کام ہے۔ جہاں ایک طرف مسائل کا انبار ہے وہاں دوسری طرف عوامی توقعات ہیں۔ ان سب کے باوجود مسلم لیگ ن کی حکومت عوام سے کیے گئے وعدے پورے کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا 2017 کے پاکستان اور ماضی کے پاکستان میں واضح فرق ہے اور اس میں مزید بہتری آئے گی۔ جنہوں نے اس ملک اور عوام کے لیے کچھ نہیں کیا اور اپنے دور حکومت میں نااہلی کی مثالیں قائم کی وہ الزام تراشیوں اور بہتان بازی کا سہارا لے کر اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا کوئی جتنا جھوٹ بولے گا ہم اتنا سچ بولیں گے اور فیصلہ عوام کرے گی۔ ہماری نیت ٹھیک اور ہاتھ صاف ہیں۔ نہ پہلے کسی آزمائش سے گبھرائے ہیں اور نہ آئندہ ہمارے قدم ڈگمگائیں گے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وہ سیاست کو بطور تجارت یا اپنی ذاتی تجوریاں بھرنے کے لیے نہیں بلکہ عوامی خدمت سمجھ کر کرتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں