اسلام آباد:پاکستان بزنس کونسل نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت سے پاکستان کو کچھ خاص فائدہ نہیں ہوتا۔بھارت نے پاکستانی مصنوعات پر اضافی ٹیکس اورسخت قوانین عائد کیے ہوئے ہیں جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی تجارت کا فائدہ پاکستان کو نہیں ہوتا۔ پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے پاکستانی مصنوعات پر اوسط 14 فیصد سے زائد ڈیوٹی عائد کی ہوئی ہے جبکہ پاکستان نے بھارتی مصنوعات پر صرف 6 فیصد ڈیوٹی لگائی ہے۔
اس طرح باہمی تجارت کسی صورت پاکستان کے لئے سودمند نہیں۔ اس مقصد کے لئے پاکستان کو بہتر پالیسی مرتب دینے کی ضرورت ہے۔سال 2015 میں پاکستان نے صرف 31 کروڑ ڈالر کی مصنوعات بھارت برآمد کی اس کے بدلے بھارت نے پاکستان کو 1 ارب 66 کروڑ ڈالر کی مختلف مصنوعت برآمد کیں۔