عمران خان بال ٹھاکرے کا چھوٹا بھائی ہے، عابد شیر علی

02:25 PM, 1 Mar, 2017

ملتان: وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی عابد شیر علی میڈیا سے گفتگو میں ایک بار پھر تحریک انصاف کی قیادت پر برس پڑے۔ ان کا کہنا تھا عمران خان آپ پاکستانی نہیں ہو سکتے آپ بچوں کے پاس واپس چلے جاؤ۔ بھارت نے اتنا کام نہیں کیا جتنی عمران خان نے آگ لگائی ہے۔ عابد شیر علی نے عمران خان کو بال ٹھاکرے کے چھوٹے بھائی کا خطاب بھی دے ڈالا۔

انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ کپتان دہشت گردوں کے سب سے بڑے سہولت کار ہیں کیونکہ انہوں نے ملک میں طالبان کا آفس کھولنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ عمران خان کے پی اور پنجاب کے لوگوں میں نفرت کا بیج بو رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے الزام لگایا کہ جہانگیر ترین نے عوام کے پیسوں سے جہاز خریدے اور کہتے ہیں شاہ محمود قریشی ڈبل شاہ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ درباروں سے ہونیوالی آمدن یہ ذاتی استعمال میں لا رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں