واشنگٹن:ہم نے کبھی بڑوں سے یہ کہتے سنا ہے کہ ( جیسے آپ ویسے آپ کے دوست) یہ مثال ڈونلڈ ٹرمپ ک پر بالکل پورا اترتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سینئر مشیر کیلی این کونوے کی ایک اور غیر سنجیدہ حرکت نے ٹرمپ کے مخالفین کو باتیں بنانے کا موقع فراہم کر دیا۔
اوول آفس میں امریکی صدر سے سیاہ فام رہنماؤں کی ملاقات کے بعد سینئر مشیر کیلی این کونوے نے دفتر کے صوفے کے اوپر جوتوں سمیت بیٹھ کر تصویر کھینچی ،وہ تصویر کیسی آئی یہ تو کسی کو پتا نہ چلا،لیکن سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی کیلی کی تصویردنیا نے دیکھ لی۔
سوشل میِڈیا پر ٹرمپ کے مخالفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنا ڈالا،جس پرسینئر مشیرکو وضاحت دینی پڑی،کیلی این کونوے کہتی ہیں جوتوں سمیت اوول آفس کے صوفے پر بیٹھنا دفتر کی توہین کرنا نہیں تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں سیاہ فام رہنمائوں کی تصویر کھینچنے کا کہا گیا تھا،تصویر کا صحیح زاویہ لینے کے لئے انہیں صوفے پر جوتوں سمیت بیٹھنا پڑا۔
برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کیلی کی یہ تصویر فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے سوشل میڈیا پر ڈالی تھی۔