لاہور: سول سوسائٹی کے عبداللہ ملک نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں پی ایس ایک کی ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت کو چیلنج کیا گیا ہے. درخواست میں چئیرمین پی سی بی اور چئیرمین پی سی ایل سمیت سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ انتظامیہ کی نااہلی سے شائقین کرکٹ کو مشکلات کا سامنا ہے اور پی ایس ایل کی 500 روپے والی ٹکٹ 4000 میں مل رہی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ پی ایس ایل کی ٹکٹوں کی فروخت کا حصول آسان بنایا جائے تاکہ شائقین کرکٹ پی ایس ایل کا فائنل دیکھ سکیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں