لاہور:شوبز کی دنیا میں چیزیں کافی مختلف ہوتی ہیں جیسا در حقیقت نظر آرہا ہو ضروری نہیں ویسا ہی ہو حقیقت اس کے بر عکس بھی ہو سکتی ہے۔اپنے انداز اور فیشن سے جہاں مداحوں کو متاثر کرنا ہوتا ہے وہیں اپنی صحت کا بھی خیال رکھنا ہوتا ہے۔
جب بھی ایوارڈ شوز ہوتے ہیں تو اداکاراﺅں کے لباس پر خوب تبصرے ہوتے ہیں اور ساتھ ہی ریڈ کارپٹ پر اور مختلف انداز کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کر دی جاتی ہیں۔ان تصاویر کے بارے میں کئی سوالات بھی کیے جاتے ہیں۔
لیکن کبھی کسی ماڈل یا اداکار ہ سے یہ نہیں پوچھا گیا کہ اس نے اپنے سائز سے بڑے جوتے کیوں پہنے ہیں۔
تو جناب اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ لمبی ہیل والے یہ جوتے ماڈلز کو بہت گھنٹوں تک پہننے ہوتے ہیں اور اگر اپنے پاﺅں کے حجم کے عین مطابق جوتے پہنے جائیں گے تو وہ پاﺅں کے درد اور سوجن کا باعث بنیں گے۔
اسی پریشانی سے بچنے کے لیے یہ طریقہ اختیار کیا جاتا ہے۔
لیکن یہاں یہ سوال بھی ذہن میں آتا ہے کہ پھر وہ آسانی سے چل کیسے سکتی ہیں ؟
تو جناب اس کا علاج سیلیکون کی چھوٹی چھوٹی تھیلیاں ہیں جو جوتوں میں رکھی جاتی ہیں اس سے جوتے پر پاﺅں کی گرفت مظبوط رہتی ہے۔
اس کے علاوہ نظر نہ آنے والی ٹیپ بھی لگا دی جاتی ہے تا کہ چلنے میں آسانی ہو۔