بارہ بیکٹیریا بے قابو ہوگئے،وقت ہاتھ سے نکل رہاہے، اقوام متحدہ

01:52 PM, 1 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

جنیوا: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ بارہ بیکٹیریا بے قابو ہوگئے ہیں،وقت ہاتھ سے نکلا جارہا ہے ۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ سپر بگس پر قابو پانے کے لیے نئی اینٹی بایوٹکس جلد تیار کرنا ہوں گی ۔جنیواسے جاری عالمی ادارہ صحت کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بارہ ایسے سپر بگس اِس وقت موجود ہیں جن پر اینٹی بایوٹکس اثر نہیں کررہیں اور دواوں کے خلاف ان کی قوت مدافعت بڑھ رہی ہے۔سپربگس کی فہرست عالمی ادارہ صحت اور جرمنی کے سائنسدانوں نے تیار کی ہے جس میں بیکٹیریافیملی کے بارہ بگس کو تین درجوں میں رکھا گیا ہے ۔

بیکٹیریا کی یہ اقسام اینٹی بائیوٹکس دواوں کا اثر قبول نہیں کرتے اور ان میں دواوں کے خلاف قوت مدافعت بھی زیادہ ہوتی ہے۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے نئی اینٹی بایوٹکس دواوں کی تیاری کے لییحکومتوں اور اداروں کو نجی شعبے کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔ سب کو چاہیے آگے بڑھ کر اس کام میں اپنا حصہ ڈالیں۔

مزیدخبریں