پی ایس فائنل، ٹکٹوں کیلئے بینکوں کے باہر شائقین کرکٹ کا کھڑکی توڑ رش

01:23 PM, 1 Mar, 2017

لاہور: پی ایس فائنل کی ٹکٹوں کی خریداری کیلئے شائقئن کرکٹ کا ایک سیلاب امڈ آیا۔ پی سی بی نے 500 سے 12000 تک کی ٹکٹیں فروخت کیلئے پیش کی تھیں لیکن دیکھتے ہی دیکھتے چند لمحوں میں شائقین کرکٹ نے پہلے آیئے پہلے پائیے کی بنیاد پر خرید لیں۔ بینک آف پنجاب کی 15 شاخوں پر ٹکٹوں کی فروخت کا عمل جاری ہے لیکن ٹکٹوں کے حصول کے لیے بینکوں کے باہر کرکٹ کا کھڑکی توڑ رش لگا ہوا ہے اور کئی جگہوں پرا فرا تفری کی صورت حال بھی پیدا ہوئی جس کی وجہ سے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو بینکوں کے باہر تعینات کر دیا گیا ہے۔

شائقین کرکٹ نے مطالبہ 500 والی دس ہزار ٹکٹس تھیں لیکن وہ اتنی جلدی کیسے فروخت ہو گئیں۔ اس کے علاوہ 8000 ہزار والی ٹکٹ سب نہیں خرید سکتے۔ شہریوں نے ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت کا ہونے کا شکوہ بھی کیا ہے۔

پی ایس ایل کے لیے سب سے مہنگا 12 ہزارروپے کا ٹکٹ خرید نے والے قذافی اسٹیڈیم کے عمران خان، فضل محمود، وسیم اکرم اور وقار یونس کے ناموں والے انکلوژرز میں بیٹھ کر فائنل کا لطف لیں گے جب کہ جو لوگ میچ دیکھنے کیلئے آٹھ ہزار روپے کا ٹکٹ خریدیں گے اُن کو اے ایچ کاردار، رمیز راجہ، جاوید میانداد انکلوژرز میں جگہ ملے گی۔ سب سے سستی ٹکٹیں سعید انور اور سرفراز نواز کے نام سے منسوب جنرل انکلوژرز کی ہیں جو کرسیوں سے محروم دونوں انکلوژرز میں داخلہ فیس 500 روپے ہے اور تماشائیوں کو فرشی نشستوں پر بیٹھنا ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں