”کولا ویری ڈی “ سنگر کے والدین عدالت میں!

”کولا ویری ڈی “ سنگر کے والدین عدالت میں!

لاہور:تامل فلموں کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کستوری راجہ کے بیٹے اور مشہورِ زمانہ رجنی کانت کے داماد دھنش کو گزشتہ روز عدالت میں اس لیے پیش ہونا پڑا کہ ایک تامل جوڑے نے عدالت میں دعوی کیا کہ دھنش اُن کے کھوئے ہوئے بیٹے ہیں۔

اس جوڑے کا کہنا ہے کہ دھنش دس سال کی عمر میں کھو گئے تھے ۔اس تمام کیس کے بعد دھنش جب عدالت میں پیش ہوئے تو انہوں نے اس ساری کارروائی پر ایک ہی جملہ کہا کہ ”یہ سب جھوٹ ہے“۔

تامل فلموں کے اس ستارے کو ہندی فلموں کے شائقین ’رانجھنا‘ اور ’شمیتابھ ‘ جیسی فلموں میں دیکھ چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ دھنش کا گایا ہوا گانا ’کولا ویری ڈی ‘ بہت مقبول ہوا تھا۔کیس کی اگلی سماعت دو مارچ کو ہوگی اور تبھی کیس کی اصل صورتحال سامنے آئے گی۔