اسلام آباد: اقتصادی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا جس کی صدارت وزیر اعظم نواز شریف کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا ہے ای سی او ایک نئے اقتصادی بلاک کی تشکیل عمل میں لائے گی۔ ترکی، ایران، تاجکستان، آذر بائیجان کے صدور اور کرغیزستان کے وزیراعظم اسلام آباد پہنچ گئے۔ رات صدر ممنون حسین نے ای سی او کے رکن ممالک کے رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا تھا۔
سربراہ اجلاس میں پاکستان، ایران، ترکی، افغانستان، آذربائیجان، ترکمانستان، کرغزستان، قازقستان اور تاجکستان کے پانچ صدور اور تین وزرائے اعظم شرکت کر رہے ہیں۔ ازبکستان کی نمائندگی ڈپٹی وزیر اعظم جبکہ افغانستان کی نمائندگی پاکستان میں افغانستان کے سفیر کریں گے۔
چین، اقوام متحدہ اور او آئی سی مبصرین کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔ اقتصادی تعاون تنظیم کے تیرہواں سربراہ اجلاس کے تھیم کے حوالے سے سی پیک خصوصی توجہ کا مرکز ہو گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں