نئی دہلی : تیج بہادر نامی بھارتی فوجی نے مودی سرکار کو آئینہ دکھایا تھا اور اپنی فوج کی حالت زار کا رونا رویا تھا جس پر مودی سرکار نے اپنی اصلی چہرہ دیکھ کر سیخ پا ہو گئی تھی ۔اب بھارتی فوج تیج بہادر نے ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔ تازہ ویڈیو میں تیج بہادر نے مودی جی کو مخاطب کرکے سوال کیا کہ اس کا جرم کیا ہے؟
بی ایس ایف اہلکار نے کہا کہ مودی جی کے کرپشن کا صفایا کرنے کا وعدہ یاد دلانے کی سزااے تشدد کا نشانہ بنا کر دی جارہی ہے ۔تیج بہادر کی طرح بھارتی فوج کے کئی اہلکار مودی سرکار کی اپنی ہی فوج سے بدترین سلوک کا رونا رو چکے ہیں۔تیج بہادر نے مودی سے یہ بھی سوال کیا ہے کہ فوج میں ناقص کھانا اور کرپشن کی نشاندہی پر اب تک کوئی اقدام کیوں نہیں اٹھا یا گیا؟
بی ایس ایف اہلکار نے پھر سے مودی کی نیندیں اڑا دیں
08:58 AM, 1 Mar, 2017