نئی دہلی : بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے ایگزٹ پول آنا شروع ہوگئے ہیں۔ مسلسل تیسری بار بی جے پی اتحاد کی کامیابی کا امکان ہے۔
بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے ایگزٹ پول کے مطابق 543 میں سے 138 نشستوں کے غیرحتمی نتائج میں حکمراں اتحاد آگے ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مودی کی جماعت بی جے پی اتحاد کو 104 نشستوں پر برتری حاصل ہے جبکہ اپوزیشن کانگریس کے اتحاد انڈیا کو 34 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔
دو ایگزٹ پول سروے نے نریندر مودی کی پارٹی کی جیت کی پیشگوئی کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کی قیادت میں اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کو 543 میں سے 350 سیٹیں ملنے کی توقع ہے۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کو 120 سیٹوں پر کامیابی ملنے کی توقع ہے، سادہ اکثریت کیلئے 272 نشستیں درکار ہیں۔