آئین میں اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کے حقوق برابر ہیں: جسٹس منصور علی شاہ

06:53 PM, 1 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ آئین میں اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کے حقوق برابر ہیں۔

لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کا بھی اتنا ہی حق ہے کہ جتنا میرا ہے، آئین میں اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کے حقوق برابر ہیں۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ اقلیتوں کا لفظ صرف نمبرز کے لیے استعمال ہوتا ہے، پاکستان کا آئین اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قومی پرچم میں سفید پٹی اقلیتوں کی نمائندگی کرتی ہے۔ چاہتے ہیں کہ اقلیتی جج بھی عدلیہ میں آئیں۔
 

مزیدخبریں