لاہور : وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں انصاف سب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔
وزیرقانون نے لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عدم برداشت کا کلچر پروان چڑھتے دیکھا، سماجی رویوں میں بتدریج تبدیلی آتی ہے۔عدم برداشت کا کلچر ہم سب پاکستانیوں کے لیے تکلیف دہ ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایک پرچم تلے ساتھ چلیں گے تو بحث و مباحثے کی ضرورت نہیں پڑےگی، ہم سب میں یکساں چیز پاکستانیت ہے، ملک میں انصاف سب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔