عمران خان کے اکاؤنٹ سے ویڈیو اپ لوڈنگ، ایف آئی اے نے عمر ایوب، بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو طلب کرلیا

عمران خان کے اکاؤنٹ سے ویڈیو اپ لوڈنگ، ایف آئی اے نے عمر ایوب، بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو طلب کرلیا

اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی  عمران خان کے اکاؤنٹ سے شیخ مجیب الرحمان ویڈیو اپلوڈنگ کے معاملے میں مزید پیش رفت ہوئی ہے۔  بانی پی ٹی آئی کے بعد ایف آئی اے نے تین اور پی ٹی آئی لیڈرز کو بھی نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ 

 تین پی ٹی آئی لیڈرز کو منگل کو ایف آئی اے نے 11 بجے انکوائری کے لیے بلا لیا جن پی ٹی آئی لیڈرز کو نوٹس دیے گئے ہیں اُن میں عمر ایوب، بیرسٹر گوہر خان اور رؤف حسن شامل ہیں۔ ایف آئی اے نے نوٹس بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کے غیر قانونی استعمال پر کی جانے والی انکوائری پر جاری کئے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان  کے آفیشل اکاؤنٹ سے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی جس سے عوام میں خوف اور بے چینی پھیلنے کا خدشہ ہے۔ اِس اشتعال انگیزی سے عوام کو ریاست اَور اداروں کے خلاف قانون ہاتھ میں لینے پر بھی اکسایا جا سکتا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں