اسلام آباد:وفاقی حکومت نے محکمہ پی ڈبلیو ڈی ختم کرنے کافیصلہ کر لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پی ڈبلیو ڈی محکمہ کو ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔وزیراعظم نے سیکرٹری ہاوسنگ کو پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ پاک پی ڈبلیو ڈی کو بند کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔
وزیراعظم نے پاک پی ڈبلیو ڈی کو ختم کرنے کے حوالے سے تجاویز پر مشتمل رپورٹ ایک ہفتے میں طلب کر لی۔
پاک پی ڈبلیو ڈی میں کرپشن اور بے ضابطگیوں کی بے شمار مثالیں موجود ہیں، وزیراعظم کا ڈویلپمنٹ میں صوبائی حکومتوں کو خود متحرک کرنے کی تجویز ہے۔
واضح رہے کہ پاک پی ڈبلیو ڈی وزارت ہاوسنگ کی ذیلی ادارہ ہے۔