ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ کا کل سے امریکا میں آغاز ہو گا

02:20 PM, 1 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

نیویارک:  ٹی 20 کرکٹ پر حکمرانی کی جنگ کیلئے ورلڈکپ کا کل سے امریکا میں آغاز ہو گا۔

 ٹی20 ورلڈ  کپ  شروع ہو نے    کاکاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا بڑے ایونٹ میں چوکوں اور چھکوں کی برسات ہو گی۔افتتاحی میچ میں امریکا اور کینیڈا   کامیچ کل صبح ساڑھے 5 بجےکھیلاجائےگا۔

ٹورنامنٹ کا آغاز 20 ٹیموں کے ساتھ ہوگا جو چار گروپوں میں تقسیم ہیں، ہر گروپ میں پانچ پانچ ٹیمیں شامل ہوں گی۔ 

سپر 8 مرحلے میں آٹھ ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا  ہے۔ گروپ اے میں بھارت، پاکستان، امریکہ، آئرلینڈ، کینیڈا  جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، اسکاٹ لینڈ، عمان شامل ہیں۔ گروپ سی میں ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، افغانستان، یوگنڈا، پاپوانیوگنی اور گروپ ڈی میں جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز، نیپال شامل ہیں۔ 

ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان ملک امریکا کیخلاف کھیلے ۔ہائی وولٹیج ٹاکرا پاک بھارت میچ 9 جون کو نیویارک میں ہو گا۔


مختصر فارمیٹ کے بڑے ایونٹ میں چوکوں اور چھکوں کی برسات ہو گی، افتتاحی میچ میں امریکا اور کینیڈا کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح ساڑھے 5 بجے مدمقابل ہوں گی۔ ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا دوسرا میچ ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا جو میزبان ملک کالی آندھی اور پاپوا نیو گینی کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق کل شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان ملک امریکا کیخلاف کھیلے گا جبکہ ہائی وولٹیج ٹاکرا پاک بھارت میچ 9 جون کو نیویارک میں ہو گا۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ مکمل کرنے کے بعد لندن سے امریکا کے شہر ڈیلاس پہنچ گئی ہے جہاں وہ میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔

مزیدخبریں