ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کی مخصوص نشستوں کیس میں چیف جسٹس کو بنچ سے علیحدہ ہونے کی استدعا کی خبروں کی تردید

ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کی مخصوص نشستوں کیس میں چیف جسٹس کو بنچ سے علیحدہ ہونے کی استدعا کی خبروں کی تردید

پشاور: ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمانخیل کا مخصوص نشستوں کے کیس میں چیف جسٹس کو بنچ سے علیحدہ ہونے کی استدعاکی خبروں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ میڈیا چینلز پر جو خبریں چل رہی ہے اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔


ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمانخیل نے ویڈیوں بیان میں کہا ہے کہ کچھ میڈیا چینلز پر ایسی خبریں چل رہی ہے کہ چیف جسٹس کو بنچ سے علیحدہ ہونے کی استدعا کی ہے, اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ 

 انہوں نے کہا کہ میرے آفس میں ایسا کوئی اجلاس نہیں ہواہمارے لئے تمام ججز قابل احترام ہیں, ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے تمام ججز کی ہم عزت کرتے ہیں تمام عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے عدالت آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی3 جون کو سپریم کورٹ میں جو کیس لگا ہوا ہے اس کے لئے تیاری کررہے ہیں۔

 وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے ہم اپنا کیس لڑے گے جو پروپیگنڈا کیا گیا ہے اس کا مقصد غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے۔

مصنف کے بارے میں