کراچی: پاکستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ ہو گیا۔
سندھ کے شہر شکارپور کا ڈھائی سالہ بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہو گیا جس کے بعد پاکستان میں رواں سال پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد چار ہو گئی۔اب تک بلوچستان میں پولیو کے تین اور سندھ میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔
واضح رہے کہ ملک کے 66مخصوص اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 3 جون سے ہوگا۔ایک کروڑ 65 لاکھ سے زائد بچوں کوپولیو سےبچاؤ کی ویکسین دی جائے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان کے پولیو پروگرام کے سربراہ نے گزشتہ روز ناقص کارکردگی پر استعفی دے دیا تھا۔