بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید 25۔3 روپے اضافہ

01:26 PM, 1 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 25پیسے اضافہ کر دیا گیا۔

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 25پیسے اضافے کا اطلاق جولائی ،اگست اور ستمبر کے لیے ہوگا۔بجلی کی قیمت میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ۔


نیپرا نے اضافے کے بعد نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، نیپر کے اس ا فیصلے سے 46ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ 

مزیدخبریں