گوادر میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 مزدوروں کے قتل میں ملوث 2 افراد گرفتار: وزیرداخلہ بلوچستان

05:12 PM, 31 May, 2024

 کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو کا کہنا ہے کہ  پنجاب سے تعلق رکھنے والے گوادر میں 7 مزدوروں کے قتل میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیاہے۔

 پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضیاء لانگو نے کہا کہ ان دہشتگردوں کا بلوچستان کے حقوق سے کوئی تعلق نہیں، یہ حقوق کی جنگ نہیں بلوچستان میں دہشتگردی بھیلانے کی مذموم کوشش ہے۔ دہشت گردی کی وجہ سے ہزاروں جانوں کا نقصان ہوچکا ہے۔

 
 ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے ہے، مزدوروں کے قتل میں ملوث دونوں دہشت گرد گوادر سے گرفتار ہوئے

مزیدخبریں