کراچی: انٹرمیڈیٹ کے امتحانات شروع، 26 امتحانی مراکز حساس قرار، رینجرز کی نفری تعینات

12:53 PM, 1 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹر کے امتحانات کا آغاز آج سے ہوگیا ۔

آج صبح کی شفٹ میں  بارہویں جماعت کا انگلش لازمی کا امتحان لیا جائے گا ۔ دوپہر  کی شفٹ میں بارہویں جماعت جنرل گروپ کا طبیعیات کا امتحان لیا جائے گا ۔

چئرمین انٹر بورڈ نسیم میمن  نے کہا کہ شہر میں 180 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 26 امتحانی مراکز کو حساس قرار دیا گیا ہے،  حساس سینٹرز پر رینجرز کی نفری تعینات ہوگی۔   طلبہ سے موبائل سینٹر میں جانے سے پہلے ہی ضبط کر لیےجائینگے ، امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ ہوگی۔ 

130  امتحانی مرکز صبح کی شفٹ میں بنائے گئے ہیں،  50امتحانی مرکز دوپہر کی شفٹ میں قائم کئے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر انٹر کے امتحانات میں  ایک لاکھ 39ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شرکت کررہے ہیں۔ 

انٹرمیڈیٹ کے امتحانات صبح اور دوپہر کی شفٹوں میں لئے جائیں گے ،  صبح کی شفٹ میں  9بجے سے 12بجے تک پرچہ لیا جائے گا۔ صبح میں پری انجینئرنگ،پری میڈیکل اور ہوم اکنامکس گروپ کا امتحان ہوگا ۔ دوپہر کی شفٹ میں جنرل سائنس کا امتحان لیا جائے گا ۔ دوپہر  کی شفٹ میں پرچہ 2 سے شام 5 بجے تک لیا جائے گا۔ 

،چیئرمین انٹربورڈ کا کہنا ہے کہ  شفاف امتحانات کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،  امتحانی مراکز پر انٹربورڈ کی طرف سے واٹر کولرز فراہم کردیئے گئے ہیں،  امتحانی مراکز پر فرسٹ ایڈ باکس اور ضروری ادویات کی سہولت بھی موجود ہوگی۔ 

 اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں دو مرکزی مانیٹرنگ سیل بنائے گئے ، دوران امتحان موبائل فون کی برآمدگی پر  پرچہ کی منسوخ کردیا جائے گا۔  بورڈ کی جانب سے سینئر اساتذہ پر مشتمل  26  ویجیلینس ٹیمیں بھی بنائی گئی ہیں،  پرچہ آؤٹ ہونے کی شکایت سے بچنے کیلئے سینٹر کنٹرول آفیسرز کو پابند کیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں