پی آئی اے کی حج پرواز پی کے 839 کی ریاض ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

 پی آئی اے کی حج پرواز پی کے 839 کی ریاض ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

اسلام آباد: پی آئی اے کی حج پروازپی کے 839 نے ریاض ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، حج پرواز رات 10 بجے کراچی سے جدہ کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے میں 329 مسافر سوار ہیں، حج پرواز رات 10 بجے کراچی سے جدہ کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز پی کے839 میں دوران پرواز کارگو کیبن میں ہائی ٹیمپریچر کی ورننگ آئی تھی، وارننگ آنے کے بعد طیارے کو ریاض ائیرپورٹ پر اتار لیاگیا۔طیارے کی جانچ کے بعد ہائی ٹیمپریچر وارننگ غلط ثابت ہوئی،سرسری جانچ کے بعد پرواز پی کے839 کودوبارہ جدہ کے لیے روانہ کردیاگیا۔

طیارہ میں سوار مسافروں کے مطابق دوران پروازطیارے میں دھماکے کی آواز سنی گئی،دھماکا کی اطلاع پر پروازکا رخ جدہ سے موڑ کر ریاض ائیرپورٹ پر اتار لیاگیا۔ ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد طیارے سے تمام مسافروں کو اتارکر لاؤنج میں منتقل کیاگیا۔ 

مصنف کے بارے میں