اردن کے ولی عہد کی شہزادی رجواہ خالد السیف سے شادی ہوگئی

09:00 PM, 1 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

زہران:اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللہ کی شادی اردن سمیت پورے خطے اور دنیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھی بالآخر اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللہ اور شہزادی رجواہ خالد السیف کی شادی ہوگئی۔

 شادی کی تقریب قصر زہران میں منعقد ہوئی۔ شہزادی رجواہ خالد، شہزادہ ہاشم بن عبداللہ دوم اور شہزادی سلمیٰ بنت عبداللّہ دوم کے ساتھ محل آئیں۔اردن کے شاہ عبداللّہ دوم اور ملکہ رانیہ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔دنیا  بھر کی مختلف معزز شخصیات کی جانب سے شہزادے کو تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے ، مستقبل کے حکمران شہزادہ حسین کی اہمیت کے پیش نظر یہ خاص موقع شاہی خاندان اور اردن کے لوگوں کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔

شاہ عبداللّہ نے ولی عہد حسین بن عبداللّٰہ کو انصاف اور ملک کے دفاع کی نشانی کے طور پر تحفتاً ایک تلوار پیش کی۔شاہی جوڑے کی شادی میں امریکی خاتون اول جل بائیڈن اور نیدرلینڈ کے بادشاہ نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں 3 ہزار مہمان موجود ہیں، سویڈن کی شہزادی وکٹوریا اور جاپان کی شہزادی تاکاماڈو نے بھی شرکت کی۔ 

مزیدخبریں