راولپنڈی: پی ٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اڈیالہ جیل میں بیٹی سے ملاقات میں دوٹوک پیغام دے دیا ۔پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ان کی بیٹی گوہر بانو قریشی سے ملاقات ہوئی ہے۔اس ملاقات میں وکیل بیرسٹر تیمور ملک بھی تھے ۔
اس حوالے سے ویڈیو پیغام میں گوہر بانو قریشی نے بتایا کہ ان کی اپنے والد شاہ محمود قریشی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ والدکےساتھ قانونی مشاورت کی ۔
والد نے واضح پیغام دیا ہے کہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا تھا، کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔ واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کی غیرقانونی نظر بندی کے حوالے سے کل لاہور ہائیکورٹ پنڈی بنچ میں اہم سماعت ہوگی۔