چودھری پرویز الٰہی گرفتار

06:04 PM, 1 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:چودھری پرویز الٰہی کوگرفتار کرلیاگیا۔ پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویز الٰہی کوگرفتار کرلیاگیا ۔چودھری پرویز الہی کوگھر کے قریب سے گرفتار کیاگیا ہے۔

 ان کو اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار کیا ہے ۔اینٹی کرپشن کورٹ نے عدم پیشی پر پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی۔چودھری پرویز الہی  اینٹی کرپشن عدالت میں  پیش نہیں ہوئے ،عدالت نے عدم حاضری پر پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج کردی  تھی۔ 

چودھری پرویز الہٰی کے ترجمان نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی گرفتاری کی تصدیق کی۔چودھرری پرویز الہٰی اپنی گاڑی میں جا رہے تھے کہ پولیس نے گاڑی روک کر انہیں گرفتار کیا، اینٹی کرپشن حکام پرویز الٰہی کو دوسری گاڑی میں بٹھا کر  اپنے ساتھ لے گئے۔

مزیدخبریں