ممبئی: بالی وڈ کی اداکارہ پرینیتی چوپڑا بھی گانے "توجھوم" پر "جھومنے " لگ گئیں۔ بالی وڈ کی اداکارہ نے اس گانے کو اپنی آواز میں گاکر مداحو ں کو حیران کردیا یہ گانا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
"تو جھوم " پاکستانی گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کا ڈو اٹ ہے، یہ گانا بہت زیادہ مشہور ہوا تھا اور شائقین موسیقی نے اس کو بہت زیادہ سراہاتھا۔ پرینیتی چوپڑا نے اس گانے میں اپنی آواز کو بہتر بنانے کے لیے چند آٹوٹونز کا بھی استعمال کیا ہے۔
اداکارہ نے انسٹا گرام پر ویڈیو شیئر کی ہے اور اس کے نیچے کیپشن لکھا ہےکہ بعض اوقات عام لمحات اچانک بہترین لمحات میں بدل جاتے ہیں۔ میں ڈبنگ سٹوڈیو میں گئی اور اپنے پسندیدہ گانوں میں سے ایک گانے کو گائے بنا نہ رہ سکی۔ پرینیتی چوپڑا کی آواز میں گایا گیا گانا "تو جھوم " کو مداحوں نے بہت زیادہ پسند کیا ہے ۔
واضح رہے پرینیتی چوپڑاکو گلوکاری کا شوق ہے لیکن ان کی توجہ اداکاری کی طرف ہے اسی وجہ سے وہ اپنا شوق دوستوں کی محافل میں پورا کرتی ہیں۔