ایم پی اوتھری کے تحت گرفتاری،اسد قیصر نے عدالت سے رجوع کرلیا 

04:25 PM, 1 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایم پی او تھری کے تحت گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے  گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہ 9 مئی کے واقعات کے بعد ہماری جماعت کے رہنماؤں کو تھری ایم پی او اور مختلف مقدمات میں گرفتار کیاگیاہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی  ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے تھری ایم پی او کے تحت کارروائی کی تفصیلات طلب کی جائیں اور گرفتاری کا آرڈر جاری کرنے سے روکا جائے اور اگر گرفتاری مطلوب ہے توپھر  بتایا جائے کہ کن وجوہات پر 3 ایم پی او کی کارروائی بنتی ہے؟
 

مزیدخبریں