سرکاری سکول اور کالجز کے طالب علموں کیلئے سمر کیمپ کاآغاز

 سرکاری سکول اور کالجز کے طالب علموں کیلئے سمر کیمپ کاآغاز
سورس: File

لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنیل ٹریننگ اتھارٹی کے اداروں میں سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ سمر کیمپ میں مختلف فنی کورسز کروائے جائیں گے۔

سیکرٹری صنعت وتجارت احسان بھٹہ نے گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج ریلوے روڈ پر سمر کیمپ کا افتتاح کیا۔

گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج ریلوے روڈ  کےترجمان نے بتایا کہ کالج میں سی این سی، میکنیکل اور ایچ وی اے آر کے تین شارٹ کورسز کروائے جارہے ہیں۔ 

سمر کیمپ کے آغاز پر طلباء نے تین ماہ کے مفت شارٹ کورسزکرانے پر حکومت سےاظہار تشکرکیا۔ طلباء کی جانب سے کہا گیا ہےکہ یہ کورسز ہمارے لئے روزگارکے حصول میں معاون ثابت ہوں گے۔

اس موقع پر سیکریٹری صنعت و تجارت نے کہا کہ تین ماہ کے کورسز کے دوران مہینہ کا ایک دن ہم نصابی سرگرمیوں کے لئے مختص کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کورسز کے طلباء کیلئے مناسب یونیفارم اور شرٹ پر طالب علم کا نام ہونا چاہیے۔

سیکرٹری  صنعت و تجارت احسان بھٹہ نے کہا کہ سمر سکلز کیمپ سے طلباء کے شخصیت میں نکھار آئے گا اور طلباء ملک کے مفید شہریی بنیں گے۔

سیکرٹری نے طلباء کی انرولمنٹ اورشارٹ کورسز کے اجراء کے حوالے سے کالج کے پرنسپل اور اساتذہ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

مصنف کے بارے میں