لاہور میں جہالت کی انتہا، جادو ٹونہ کیلئے باپ نے 11 سالہ بیٹا قتل کردیا

03:57 PM, 1 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : لاہور میں جہالت کی انتہاہوگئی ۔ باپ نے جادو ٹونہ کے لیے 11 سالہ بیٹے کو قتل کردیا۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔

  

پولیس کے مطابق  گوالمنڈی کے علاقے میں سفاک باپ نے 11سالہ بچے کو قتل کیا ۔محمد ازان سکول سے گھر نہ پہنچا اگلے روز اسکی لاش باغبانپورہ سے ملی۔

پولیس نے تفتیش کی تو قاتل باپ نکلا ۔ مقتول کو گلہ کاٹ کر قتل کیا گیا ۔سفاک ملزم جادو ٹونہ بھی کرتا ہے۔ ملزم کو گرفتار کرلیا  گیا۔

مزیدخبریں