اسلام آباد: مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے ریلیف پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی حیرت بڑی کمی کر دی گئی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ایل پی جی کی قیمت میں 37 روپے 13 پیسے فی کلو کمی کی ہے۔
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 37 روپے فی کلو کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔نوٹی فکیشن کے مطابق ملک بھر میں امپورٹ اور لوکل ایل پی جی کی قیمت 197 روپے فی کلو مقرر مقرر کی گئی ہےجبکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 438 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 1686 روپے کمی کی گئی ہے۔
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سیلنڈر کی نئی قیمت 1ہزار 686 روپے جبکہ کمرشل سیلنڈر کی قیمت 8 ہزار 933 روپے مقرر ہوگئ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور ماہ جون کیلئے ہوگا۔