رحیم یارخان کے فریدی میوزک گروپ کے چرچے

رحیم یارخان کے فریدی میوزک گروپ کے چرچے
سورس: File

رحیم یار خان: رحیم یار خان میں پانچ بھائیوں کے فریدی گروپ کی دھوم مچی ہوئی ہے جو طبلہ، شہنائی اور دیگر آلات موسیقی بجاتے ہیں۔ پانچ بھائی ملک بھر سے آنے والے موسیقی کے شائقین کو یہ فن سکھاتے بھی ہیں۔

رحیمیارخان میں پانچ بھائیوں نے مل کر ایک میوزک گروپ بنایا جس کا نام فریدی گروپ رکھا۔ آج کل فریدی گروپ بہت مقبول ہو رہا ہے۔ پانچوں بھائی سرائیکی، پنجابی، پشتو، سندھی اور بلوچی میں ڈھول، طبلہ، بین اور شرنائی بجانے میں مہارت رکھتے ہیں۔

رحیمیار خان کے یہ پانچ بھائی ملک بھر سے آنے والے موسیقی کے شائقین کو بلا معاوضہ یہ فن بھی سکھاتے ہیں۔

فریدی گروپ کا کہنا ہے کہ ہمیں دور دراز سے لوگ اپنی خوشی کے موقعوں جیسے منگنی، شادی وغیرہ کی تقریبات کے لیے بلاتے ہیں۔ہمارے باپ دادا کے زمانے سے ڈھول بجانے کا کام چلا آ رہا ہے۔ اب ہم پانچ بھائی مل کر یہ کاروبار کرتے ہیں اور سب ڈھول، نکارہ، بین، طبلہ اور شرنائی بجا لیتے ہیں۔ 

ان کا مزید کہنا ہے کہ سرائیکی، بلوچی، پنجابی، پشتو، مکرانی، ڈسکوہم ہر زبان میں میوزک بجا لیتے ہیں، لیکن ہم زیادہ تر سرائیکی میوزک بجاتے ہیں کیونکہ یہ ہمارا وسیب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا کوئی مخصوس معاوضہ نہیں ہوتا ہے، اگر کوئی امیر آدمی ہوتا ہے تو ادھر سے ملنی والی ویل ہی ہمارا معاوضہ ہوتا ہے، باقی جو بھی اپنی خوشی سے ہمیں جتنا معاوضہ دے  ہم رکھ لیتے ہیں۔ ہمارے کافی شاگرد بھی ہیں جو دور دراز سے ہم سے میوزک سیکھنے آتے ہیں۔ ہم اپنے شاگردوں کو بلا معاوضہ بھی ڈھول بجانا سیکھاتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کپاس اور گندم کی فصل کی کٹائی کے بعد ہمارا سیزن ہوتا ہے اس سیزن میں ہم بہت خوشحال ہوتے ہیں۔      

مصنف کے بارے میں