کیچ میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ، 2 جوان شہید 

01:38 PM, 1 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

کیچ : بلوچستان کے ضلع کیچ میں  سکیورٹی فورسز کی  چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نےبروقت کارروائی  کرتے ہوئے  حملہ  آوروں کو پیچھے دھکیل دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جھڑپ کےدوران  سپاہی حسنین اشتیاق اور  سپاہی عنایت اللہ نے جام شہادت نوش کیا۔حسنین اشتیاق  شہید کا تعلق ڈیرہ غازی خان    اور عنایت اللہ شہید کا تعلق جھل مگسی سے تھا۔

واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے  کا محاصرہ کرلیا ہے اور  کلیئرنس آپریشن جاری  ہے۔

مزیدخبریں