لکڑی کی کار برائے فروخت، قیمت صرف 6 کروڑ روپے

01:29 PM, 1 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

فرانس: فرانس سے تعلق رکھنے والے ایک کار پینٹر مائیکل غوبیاہ نے ایسی منفرد گاڑی تیار کی ہے جو مکمل طور پر لکڑی سے بنی ہوئی ہے۔

فرانس کی نایاب ٹوی سی کار کو پانچ سال کی انتھک محنت سے تیار کیا گیا ہے جس میں پھلوں کے درختوں کی لکڑیاں استعمال کی گئی ہیں۔

لکڑی سے بنی یہ نایاب گاڑی 4 جون کو نیلامی کے لیے پیش کی جائے گی۔ اس گاڑی کی قیمت ڈیڑھ سے دو لاکھ یورو  ( جو پاکستانی روپوں میں تقریبا 6 کروڑ  نو لاکھ بنتے ہیں ) لگائی جا رہی ہے۔ 

 لکڑی کی گاڑی بنانے والے کار پینٹر مائیکل غوبیاہ کا کہنا ہے کہ یہ ساری زندگی تو نہیں ہے لیکن میرے یہ پانچ سال میرے جذبے کے پانچ ہزار گھنٹوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔  اس لیے میں نے یہ کام کیا، میں دن رات تو نہیں کہوں گا لیکن میں گاڑی بنانے میں بہت مصروف تھا۔ 

اس گاڑی پر کام 2011 میں مونڈیال ڈی لا ٹو سی وی کے لیے سالبرس میں شروع کیا گیا تھا اور23 ستمبر 2017 میں ہم نے اس گاڑی کا افتتاح کیا۔ ہم کہہ سکتے ہیں کہ ٹو سی وی کا یہ ماڈل اب نیلام ہو گا اور یہ سفر اچھے نوٹ پر ختم ہوا۔

مزیدخبریں