بائے بائے جی میل: گوگل نے لاکھوں ای میل اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کر دیا

12:51 PM, 1 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا: گوگل نے لاکھوں ای میل اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کر دیا۔ گوگل ایسے اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کردے گا جو بنیادی اور لازمی ضرورت کو پورا نہیں کرتے ہیں۔

مقبول سرچ انجن گوگل کا میسجنگ سسٹم 2004 میں جی میل کے نام سے آیا اور اسے صارفین نے تیزی سے اپنا لیا۔ آج یہ دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ای میل سروسز میں سے ایک ہے۔

اپنی مقبولیت اور ہر سال لاکھوں نئے سبسکرائبرز کے پیش نظر کمپنی بہت کم استعمال شدہ اکاؤنٹس کو حذف کرنے پر مجبور ہوتی ہے، جن میں سے زیادہ تر ایک ہی استعمال کے لیے بنائے گئے تھے اور پھر بھول جاتے ہیں۔ 

گوگل نےاب یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایسے تما اکاؤنٹس ڈیلیٹ کر دے گا جو دو سال یا اس سے زائد عرصے سے استعمال نہیں ہوئے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ کمپنی نے یہ فیصلہ اپنے سرورز پر جگہ خالی کرنے اور صارفین کی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے کیا ہے۔اکؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کے دلائل میں یہ بھی کہا گیا کہ  کمپنی کے مطابق ہیکرز کے لیے ایک ترک شدہ اکاؤنٹ فراڈ کرنے کے لیے نسبتاً آسان ہو جاتا ہے۔ 

ایسے جی میل اکاؤنٹس جو ایک لمبے عرصے سے غیر استعمال شدہ ہیں وہ سپام میلز بھیجنے کے لیے بھی با آسانی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

کمپنی نے اکاؑنٹس ڈیلیٹ کرنے کی اور اہم اور بنیادی وجہ بتائی کہ جب ایک اکاؤنٹ حذف کیا جاتا ہے تو نئے صارف کو نیا اکاؤنٹ بنانے کے لیے ایک اسپیس مل جاتی ہے۔

گوگل کی جانب سے  ڈیلیٹ کرنے کے لیے ٹارگٹڈ اکاؤنٹس وہ ہیں جو دو سال سے استعمال نہیں ہوئے ہیں۔ لہذا، اگر آپ کا اکاؤنٹ اس مدت تک غیر فعال ہے تو یہ ختم ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں