اسلام آباد: حکومت کی جانب سے عدالتی اصلاحات ایکٹ کےمعاملے پر سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ سوا بارہ بجے سماعت کرے گا۔
جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس محمد علی مظہر بینچ میں شامل، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔
سپریم کورٹ نے مقدمے کے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر رکھے ہیں۔ سپریم کورٹ نے اپریل میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 پر عملدرآمد روک دیا تھا۔
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف چار درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔