پی پی اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدہ ،نیا ایڈمنسٹریٹر کون ہو گا ؟

11:07 PM, 1 Jun, 2022

کراچی :تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں ایم کیو ایم اور پی پی کے درمیان ہونےو الے معاہدے کے تحت اب ایڈمنسٹریٹر کراچی کی تعیناتی کیلئے نئے نام پر غور شروع کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کی طرف سے ڈاکٹر سیف الرحمن کا نام فیورٹ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے رابطہ کمیٹی رکن عبدالوسیم اور ڈاکٹر سیف الرحمان کا نام زیر غور ہے، عبدالوسیم ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن قومی اسمبلی ہیں،ذرائع  کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم، پی پی معاہدے کے تحت کراچی حیدر آباد کے ایڈمنسٹریٹر تبدیل کیے جانے ہیں۔

 ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا تقرر اگست 2021 میں کیا گیا تھا،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے بعض رہنماؤں نے گریڈ 20 کے افسر ڈاکٹر سیف الرحمان کا نام تجویز کیا، ڈاکٹر سیف الرحمان پرنسپل سیکریٹری ٹو گورنر سندھ ہیں۔

ڈاکٹر سیف الرحمان سابق میونسپل کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی بھی رہ چکے ہیں۔

مزیدخبریں