اسمبلیوں میں واپسی ،تحریک انصاف کا یوٹرن ،رکن اسمبلی قیادت پر برس پڑیں

09:04 PM, 1 Jun, 2022

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں واپسی کیلئے اب تحریک انصاف سمیت ان کی دیگر اتحادی جماعتیں بھی پر تولنے لگیں ،پی ٹی آئی یو ٹرن لینے کیلئے تیار ہوگئی ،قومی اسمبلی کے راستے ڈھونڈنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق ایک طرف جہاں سپریم کورٹ کا فیصلہ لانگ مار چ سے متعلق سامنے آچکا ہے جس میں لانگ مارچ میں کیا کچھ ہوا کی رپورٹ تمام اداروں سے طلب کر لی گئی ہے وہیں اب تحریک انصاف کے رہنمائوں کی طرف سے اسمبلیوں میں واپسی کیلئے نت نئے راستے اور خواہشات سامنے آنے لگی ہیں ۔

قومی اسمبلی میں واپسی کیلئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اگر الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے تو تحریک انصاف کا قومی اسمبلی میں واپس جانا ممکن ہو سکتا ہے ۔

دوسری طرف آج کے روز ہی وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں جنوبی پنجاب کے متعدد ارکان اسمبلی نے دوبارہ لانگ مارچ کی بھی مخالفت کر دی ہے ،تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ ہمیں لانگ مارچ کو چھوڑ کر ضمنی الیکشن کی طرف بھی دھیان دینا چاہیے ۔

رکن پنجاب اسمبلی شاہدہ ملکہ تو پارٹی قیادت پر ہی برس پڑیں ،انہوں نے کہا ایک طرف اسمبلیوں سے استعفے دوسری طرف ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ یہ کیا پالیسی ہے ؟اجلاس میں سابق وزیر اعلی ٰعثمان بزدار،سابق وزرا،،اور، دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔

مزیدخبریں