روس نے جرمنی ،ڈنمارک پر بجلیاں گرا دیں 

07:01 PM, 1 Jun, 2022

ماسکو:روسی توانائی کی بڑی کمپنی گیزپروم نے کہا ہے  کہ وہ اب ڈنمارک کی سب سے بڑی توانائی کمپنی اورسٹیڈ کو گیس فراہم نہیں کرے گی اور شیل انرجی یورپ معاہدے کے تحت جرمنی کو بھی ترسیل روک دے گی۔

گیزپروم نے ٹیلی گرام پر کہا کہ اورسٹیڈ نے گیزپروم ایکسپورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ وہ روبل میں گیس کی قیمت ادا نہیں کرے گا۔ اسی طرح شیل انرجی یورپ لمیٹڈ نے بھی کہا ہے کہ جرمنی کو ملنے والی گیس کی ادائیگی روبل میں  نہیں کی جائے گی۔اس فیصلے کا اطلاق بدھ سے کیا گیا ہے۔

روسی صدر ولادی میر پوٹن نے 31 مارچ کو "غیر دوست " ممالک اورعلاقوں کے ساتھ قدرتی گیس کی تجارت بارے نئے قواعد کے ایک حکم نامے پر دستخط کئے تھے۔ اس حکم نامے کے مطابق اگر خریدار روبل میں ادائیگی سے انکار کرے گا تو  موجودہ معاہدوں کو روک دیا جائے گا۔

مزیدخبریں