اسلام آباد:سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عازمین حجاج کے لیے کورونا وائرس ٹیسٹ سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن میں تبدیلی کردی۔
سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرلائنز کو نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں حج کے لیے آنے والے افراد کا سعودی عرب روانہ ہونے سے 72گھنٹے قبل ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔سعودی ایوی ایشن نے اس سے پہلے 48گھنٹے قبل کورونا وائرس ٹیسٹ کی شرط رکھی تھی۔
سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کورونا سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی پر سعودی وزارت صحت کے قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حج کے لیے آنے والوں کی عمر 65سال سے کم ہونا لازم ہے۔