لانگ مارچ، عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے: جسٹس یحییٰ آفریدی 

06:23 PM, 1 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے تحریک انصاف لانگ مارچ کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے ۔جسٹس یحییٰ افریدی نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کا فیصلہ لکھا ہے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے اضافی نوٹ لکھا ہے کہ حکومت کا تحریک انصاف کیخلاف کارروائی کیلئے ہدایات طلب کرنا حیران کن ہے۔حکومتی استدعا اختیارات کی تکون کے اصول کے منافی ہے۔ملک میں امن و امان قائم رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے لکھا کہ عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی چلانے کیلئے ناکافی مواد بارے اتفاق نہیں کرتا ۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے مبینہ طور پر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی ۔جسٹس یحییٰ آفریدی کے اختلافی نوٹ میں عمران خان کے ڈی چوک کی طرف جانے بارے  بیان کا حوالہ دیا گیا ہے۔ 

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ بادی النظر میں سابق وزیراعظم عمران خان نے توہین عدالت کی۔عمران خان کو نوٹس جاری کرکے پوچھا جائے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیوں نہ کی جائے ۔اس حوالے سے رپورٹس منگوانے کے بجائے توہینِ عدالت کی کارروائی چلانے کیلئے مواد موجود ہے۔ 

مزیدخبریں