شمالی وزیر ستان میں دوبارہ پولیو کی وبا پھوٹ پڑی

06:18 PM, 1 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان سے مزید ایک اور پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔  تعداد 7 ہوگئی ۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی سے کیسز کی تعداد 6 ہوگئی ۔  ترجمان وزارت صحت  کے مطابق  بچی کی معذوری 2 مئی  کو رپورٹ ہوئی تھی ۔شمالی وزیرستان میں 2014ء اور 2019ء کی طرز پر دوبارہ پولیو کی وبا پھوٹ پڑی۔ 

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ   اُس دوران بھی  اسی علاقے سے پولیو کیسز رپورٹ ہورہے تھے  ۔  حکومت اس وبا کے خاتمے کے لیے جنگی بنیادوں پر کوشش کر رہی ہے ۔خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع بشمول شمالی و جنوبی وزیرستان، ڈی آئی خان، بنوں، ٹانک اور لکی مروت پولیو وائرس کے لیے حساس قرار دیئے گئے ہیں ۔

   بنوں سے رواں سال اپریل اور مئی کے دو ماحولیاتی نمونوں سے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے  ۔موجودہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر وائرس کے خاتمے کو یقینی بنارہی ہے۔ پولیو کا خاتمہ ہمارا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے ۔والدین سے اپیل ہے اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

مزیدخبریں