آئی ایم ایف کیساتھ کئے گئے معاہدہ کے بعد پٹرول مزید 40 روپے مہنگا ہوگا :شاہ محمود قریشی

05:53 PM, 1 Jun, 2022

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کےساتھ جومعاہدہ کیا ہے اس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 40 روپے اضافہ ہوگا ۔

سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا بیک ڈور مذاکرات کی بات درست نہیں ،ابھی پشاور میں مشاورت جاری ہے لیکن جلد عمران خان اسلام آباد بھی آئینگے ۔

دوسری جانب لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے معاملے پر اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان ، شہریار آفریدی ، غلام سرور خان، شاہ محمود قریشی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانتیں منظور کرلیں، پولیس کو تمام مقدمات میں 13 جون کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

سابق وفاقی وزیر شاہ محمو د قریشی نے کہا  آئی ایم ایف کے ساتھ جو معاہدہ کیاہے اس میں 40 روپے مزید پیٹرولیم مصنوعات پر قیمتیں بڑھائی جائیں گی،اگر آئی ایم ایف کی شرائط پوری نہیں کرتے تو پاکستان ڈیفالٹ کی طرف جائےگا،واحد حل انتخابات ہے جس میں عوام کا مینڈیٹ ہو۔

مزیدخبریں