عمر سرفراز چیمہ کی برطرفی کیخلاف درخواست میں بابر اعوان کی استدعا منظور ، سماعت ملتوی

عمر سرفراز چیمہ کی برطرفی کیخلاف درخواست میں بابر اعوان کی استدعا منظور ، سماعت ملتوی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے عمر سرفراز چیمہ کی گورنر پنجاب عہدے سے ہٹانے کے خلاف درخواست میں وکیل کی جانب سے ہدایات لینے کیلئے مہلت کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل لارجربنچ میں سماعت کے دوران وفاق کی جانب سے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف جبکہ درخواست گزار کی جانب سے بابر اعوان ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے،چیف جسٹس نے بابر اعوان ایڈووکیٹ سے کہاکہ صدرمملکت نے وزیر اعظم کی سفارش پر نئے گورنر کی تعیناتی کردی ہے، آپکی درخواست تو اب غیر موثر ہوگئی ہےجس پر بابر اعوان ایڈووکیٹ نے کہاکہ میں اپنے موکل سے ہدایات لیکر عدالت کو آگاہ کرونگا۔

جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ اگر اس درخواست کو آگے لیکر جانا ہے تو گورنر بھی فریق ہوگا، چیف جسٹس نے کہاکہ صدر اور گورنر آفس ہمارے لیے قابل احترام ہے،صدر پاکستان نے وزیراعظم کی مشاورت سے نئے گورنر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے بابر اعوان ایڈووکیٹ کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

مصنف کے بارے میں